ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وارانسی: بی ایچ یو اسپتال میں داخل کورونا پوزیٹیو 21 سالہ نوجوان نے کی خودکشی

وارانسی: بی ایچ یو اسپتال میں داخل کورونا پوزیٹیو 21 سالہ نوجوان نے کی خودکشی

Mon, 24 Aug 2020 17:51:57    S.O. News Service

وارانسی،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے صدر سندرلال اسپتال میں زیر علاج کورونا متاثر شخص نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ دماغی طور پر پریشان 21 سالہ انکت پاٹھک نے اتوار کی دیر رات اسپتال کی چوتھی منزل سے اچانک چھلانگ لگا دی۔ حادثے کے فوراً بعد اسے یہاں کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے پھول پور علاقے کے کیتھولی گاؤں باشندہ انکت اپنے کنبے میں اکلوتا بیٹا تھا دماغی طور پر کچھ پریشان ہونے کے بعد تقریباً یک ہفتے پہلے بی ایچ یو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتوار کوہی اس کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی تھی اور اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔ کورونا متاثر ہونے کی وجہ سے کووڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا۔

متوفی کے اہل خانہ نے اسپتال پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے لئے خاطی افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وارڈ میں داخل مریض کے بارے میں استپال انتظامیہ لاپرواہ تھے۔ اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔


Share: